Jan ۰۹, ۲۰۲۲ ۲۳:۰۶ Asia/Tehran
  • جنرل قاسم سلیمانی کے قتل میں ملوث 51 امریکی حکام بلیک لسٹ

سپاہ قدس کے سابق کمانڈر شہید جنرل قاسم سلیمانی کے قتل میں ملوث 51 امریکی عہدیداروں کو ایران نے بلیک لسٹ کر دیا ہے۔

ایران کی وزارت خارجہ نے سنیچر کو ایک بیان جاری کرکے کہا کہ امریکا نے منفور دہشت گردانہ اقدام کرکے دہشت گردی کا احترام کیا، اس کے فروغ دیا اور بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران اس بات کو بیان کرتا ہے کہ وحشیانہ دہشت گردی کسی بھی طرح سے دہشت گردی اور دہشت گرد گروہوں کے خلاف جنگ میں جنرل سلیمانی کے راستے کی پیروی کرنے سے ایران کے مضبوط ارادے کو کمزور نہيں کر سکتا اور خاص طور پر امریکا کے حمایت یافتہ گروہوں کے خلاف جنگ میں۔

خیال رہے کہ عسکری میدان کے علاوہ کروڑوں دلوں کے فاتح جنرل سلیمانی کو امریکی دہشتگردوں نے تین جنوری دوہزار بیس میں اپنے سابق صدر ٹرمپ کے براہ راست حکم سے اُس وقت شہید کر دیا تھا جب وہ عراقی حکومت کی باضابطہ دعوت پر بغداد پہنچنے تھے، آپ کے ساتھ عراق کی عوامی رضاکار فورس کے ڈپٹی کمانڈر جنرل ابو مہدی المہندس اور چند ساتھی بھی شہید ہو گئے تھے۔

قابل ذکر ہے کہ دنیا بالخصوص خطے میں عالمی سامراج مخصوصا امریکہ و اسرائیل کی سازشوں کے مقابلے میں ایک آہنی دیوار تصور کئے جانے والے جنرل قاسم سلیمانی فوجی میدانوں کے فاتح ہونے کے ساتھ ساتھ  ملکی اور عالمی سطح پر بھی ایک خاص محبوبیت کے مالک تھے اور لوگ انکی شخصیت میں موجود اخلاقی و انسانی خصوصیات کی بنا پر ان سے خاص عقیدت رکھتے تھے اور عمر کی ہر سطح کے لوگ انہیں ایک نمونہ عمل کے طور پر دیکھا کرتے تھے۔

ٹیگس