جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لئے ایران ہر ممکن توانائی کا حامل ہے: ایرانی کمانڈر
Jan ۱۲, ۲۰۲۲ ۱۸:۳۹ Asia/Tehran
ایران کے فضائی دفاعی شعبے کے ڈپٹی کمانڈر نے کہا ہے کہ ایران کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والا ہر دشمن پشیماں ہوگا۔
ایران کے فضائی دفاعی شعبے کے ڈپٹی کمانڈر بریگیدیئر جنرل علی رضا الہامی نے کہا ہے کہ ہر قسم کے خطرے کا مقابلہ کرنے کی مکمل تیاری ملک میں موجود ہے اور ہم نے بارہا اس بات کو ثابت کیا ہے کہ ہم اپنے ملکی حدود کے دفاع میں کبھی کوئی غفلت نہیں برتیں گے۔
انھوں نے کہا کہ ہم ہر طرح سے تیار ہیں اور اگر دشمن نے کسی بھی طرح کی کوئی غلطی کی تو اُسے سخت جواب دیں گے۔ انھوں نے مزید کہا کہ ملک کا فضائی دفاع کا شعبہ پہلے سے بھی کہیں زیادہ، دفاع کے لئے آمادہ ہے۔
انھوں نے ایران کے خلاف مختلف قسم کی کاروائیوں کے بارے میں کئے جانے والے بعض دعووں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے تمام حساس مراکز مکمل محفوظ ہیں۔