Jan ۱۴, ۲۰۲۲ ۱۹:۴۰ Asia/Tehran
  • فائل فوٹو
    فائل فوٹو

تیرہ ایرانی مصور، اسپین میں ہونے والے بلونا السٹرینشن ایگزیبیشن کے فائنل میں پہنچ گئے۔

 بلونا السٹریشن ایگزیبیشن دوہزار اکیس کے لیے دنیا کے بانوے ملکوں کے تین ہزار سات سو سے  زائد مصوروں نے اپنے فن پارے ارسال کیے تھے۔

ایگزییشن کونسل کی جانب سے جاری کی جانے والی تازہ فہرست کے مطابق، ایران کے علی  رضاگل دوزیان، میترا عبداللہی، امیرعلائی، مونا آملی، محمد باباکوہی، ثنا حبیبی راد، فرشتہ نجفی، نوشین صفا خو، نرگس محمدی، رضا دالوند، نوشین صادقیان، پدرام کازرونی اور سارا صابری فومنی فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔

ایگزیبیشن کی انٹرنیشنل جیوری، فرانس، جاپان، پولینڈ، وینیزویلا اور اٹلی سے تعلق رکھنے والے نامور مصوروں پر مشتمل ہے جس نے ہزاروں فن پاروں میں سے تین سو اٹھارہ کو حتمی جائزے کے لیے منتخب کیا ہے۔

جیوری ٹیم مذکورہ تین سو اٹھارہ فن پاروں کے حتمی جائزے کے بعد انعام کے حقدار فن پاروں کا انتخاب کرے گی اور ان کی فہرست بلونا السٹریشن ایگزیبیشن کی ویب سائٹ پر جاری کی جائے گی۔

 

ٹیگس