جنوبی ایران زلزلے سے لرزا
Jan ۱۶, ۲۰۲۲ ۱۱:۳۵ Asia/Tehran
اسلامی جمہوریہ ایران کے جنوبی حصے میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جسکی شدت رکٹر اسکیل پر 4.8 درج کی گئی۔
اتوار کو صوبے بوشہر کے بندر ریگ اور خارک جزیرہ کے اطراف میں زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوئے۔
تہران یونیورسٹی کے جئوفیزیک ادارے کے زلزلہ شناسی کے سینٹر کے مطابق، اس زلزلہ کا مرکز 10 کیلومیٹر زمین کی گہرائی میں تھا۔
ایرانی ریڈ کریسنٹ کے مطابق، ادارہ کی کئی ٹیموں کو ممکنہ نقصان کا پتہ لگانے اور لازمی امداد فراہم کرنے کے لئے جائے علاقے میں بھیجا گیا ہے۔
رپورٹ ملنے تک اس زلزلے کے ممکنہ نقصان کی کوئی خبر سامنے نہیں آئی تھی۔