چین کے ساتھ جامع معاہدے کا آغاز ایران کی بڑی کامیابی
Jan ۱۷, ۲۰۲۲ ۲۰:۵۸ Asia/Tehran
ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری نے، ایران چین پچیس سالہ معاہدے پر عملدرآمد کے آغاز کو تہران کی اسٹریٹیجک کامیابی قرار دیا ہے۔
اپنے ایک ٹوئٹ میں ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری علی شمخانی کا کہنا تھاکہ ایک ایسے وقت میں جب امریکہ پابندیوں اور دباؤ کے ذریعے ایران کو دنیا کے ساتھ اقتصادی لین دین سے محروم کرنے کی کوشش کر رہا ہے تہران اور بیجنگ کے درمیان پچیس سالہ معاہدے کا آغاز، ایرانی عوام کی بہت بڑی کامیابی ہے۔
واضح رہے کہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کے حالیہ دورہ چین کے موقع پر دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کے پچیس سالہ معاہدے پر عملدرآمد شروع کردیا گیا ہے۔