Jan ۲۰, ۲۰۲۲ ۲۲:۰۲ Asia/Tehran
  • ایران اور ہندوستان کے درمیان فٹبال کا دلچسپ مقابلہ، خواتین کی ٹیم نے دکھایا زور، میچ ڈرا

ایران اور ہندوستان کی خواتین کی فٹبال ٹیم کے درمیان ہونے والا دلچسپ مقابلہ ڈرا ہو گیا۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق ایشین وومنس فٹبال کپ 2022  (Asian Women's Football Cup 2022) کا پہلا مقابلہ چین اور  چین تایپے کے درمیان ہوا تھا جس میں چین کی ٹیم نے اپنے فریق کو چار گول سے شکست دے دی اور پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔

اس ٹورنامنٹ کا پہلا مقابلہ تہران کے وقت کے مطابق 17.30 منٹ پر شروع ہوا جس میں ایران اور ہندوستان کی خواتین فٹبال کھلاڑی آمنے سامنے تھیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ایران کی خواتین کی فٹبال ٹیم پہلی بار کسی عالمی مقابلے میں شرکت کر رہی تھی اور اس نے ہندوستان کی تجربہ کار ٹیم کے مقابلے میں زبردست کھیل کا مظاہرہ کیا۔

ہندوستان کی ٹیم کافی تجربہ کار تھی اور وہ  نو عالمی مقابلوں میں شرکت کر چکی ہے اور 19 سال بعد اس نے پہلے ٹورنامنٹ میں شرکت کی ہے۔

ہندوستان کی ٹیم دو بار چیمئن کے خطاب سے چوک گئی اور وہ ایشیا کپ جیتنے کے لئے مسلسل کوشش کر رہی ہے اور آسٹریلیا- نیوزیلینڈ میں ہونے والے 2023 کے ورلڈ کپ کو اپنی چھولی میں ڈالنے کے لئے وہ ایڑی چوٹی کا زور لگا دے گی۔

 

ٹیگس