Jan ۲۱, ۲۰۲۲ ۱۴:۴۸ Asia/Tehran
  • کھلے سمندروں میں ایران چین روس کی مشترکہ بحری مشقیں شروع

ایران روس اور چین کی بحریہ نے جمعے کی صبح بین الاقوامی سمندری حدود میں مشترکہ فوجی مشقیں انجام دیں۔

ہمارے نمائندے کے مطابق، میرین سیکورٹی بیلٹ دو ہزار بائیس کے نام سے انجام پانے والی ان مشقوں میں تینوں ملکوں کے بحری دستوں نے حصہ لیا اور تجارتی جہازوں کو قزاقوں سے چھڑانے اور آگ بجھانے کی مشقیں انجام دیں۔

بحری مشقوں کے ایرانی ترجمان کموڈور تاج الدین نے بتایا ہے کہ ان مشقوں میں تینوں ملکوں کی بحریہ کے فضائی یونٹوں نے بھی حصہ لیا اور ہیلی کاپٹروں اور ڈرون طیاروں کی مدد سے علاقے کی سیکورٹی کا جائزہ لیا۔

انہوں نے کہا کہ سہ فریقی بحری مشقیں ایران، چین اور روس کے درمیان اسٹریٹیجک تعاون کی نشاندہی کرتی ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ ایران چین اور روس کی مشترکہ بحری مشقیں جمعے سے بحر ہند کے شمالی علاقے میں شروع ہوگئی ہیں جن میں ایرانی فوجی اور سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ یونٹس شامل ہیں۔

ٹیگس