ایران، روس اور چین کی مشترکہ بحری مشقوں کا پیغام کیا ہے؟
ایران، روس اور چین کی مشترکہ بحری مشقیں جاری ہیں۔
سحر نیوز/ ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے کمانڈر ایڈمیرل شہرام ایرانی نے ایران، چین اور روس کی دوہزار چوبیس میری ٹائم سیکیورٹی بیلٹ مشقوں کے بارے میں کہا کہ ان مشقوں میں ان ممالک کی موجودگی کا مقصد ایران ، چین اور روس کی مشترکہ مشقوں کے معیار اور کیفیت کی نگرانی کرنا ہے، تاکہ ضروری معلومات حاصل کر کے وہ یہ جان سکیں کہ اگلے راؤنڈ میں ان مشقوں میں فلوٹس کے کس مجموعے کے ساتھ حصہ لینا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے کمانڈر نے ان مشقوں میں ایران، چین اور روس کے جنگی جہازوں کی شرکت کے پیغام کے بارے میں کہا کہ ان مشترکہ بحری مشقوں کا مقصدایران، چین اور روس کی اپنی بحری افواج کے مضبوط ہاتھوں کے ذریعے جہاز رانی کی لائنوں کو محفوظ بنانا ہے۔
ایڈمیرل شہرام ایرانی کے مطابق دنیا یک قطبی نظام سے نکل چکی ہے اور کثیر قطبی نظام کی طرف بڑھ رہی ہے اور اس صورتحال میں ایران، چین اور روس جیسے ممالک اپنی صلاحیتوں کے ساتھ سمندروں میں موجود ہیں تاکہ اپنے ملکوں کی ترقی و پیشرفت اور قومی معیشت کا دفاع کریں ۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے کمانڈر نے کہا کہ دوست ممالک ، میری ٹائم سیکورٹی بیلٹ مشقیں دوہزار چوبیس کے انعقاد پر خوش ہیں لیکن دشمن ممالک اور خطے کی ناعاقبت اندیش طاقتیں ان مشقوں سے نالا ہیں کیونکہ وہ جانتی ہیں کہ مستقبل میں شمالی بحر ہند میں ان کے لیے کوئی جگہ نہیں ہوگی۔
واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران ، چین اور روس کی میری ٹائم سیکیورٹی بیلٹ مشقیں، " امن اور سلامتی کے قیام کے لیے ایک ساتھ " کے نعرے کے ساتھ، ایران روس اور چین کی بحری افواج نے شمالی بحرہند کے علاقے میں سترہ ہزار مربع کیلومیٹر کے رقبے میں امن اور دوستی کے پیغام کے ساتھ شروع کیں جو جمعے تک جاری رہیں گی ۔ اسی طرح عمان، جمہوریہ آذربائیجان ، قزاقستان ، پاکستان اور جنوبی افریقہ بھی مبصر ممالک کے طور پر ان میں موجود ہیں، ان مشقوں کے انعقاد کا مقصد خطے میں سلامتی کا استحکام اور دوست ممالک کے درمیان کثیر الجہتی تعاون کو فروغ دینا اورعالمی امن کے لئے مشترکہ حمایت میں، ایک سمندری اتحاد تشکیل دینے کے لئے ان ممالک کی نیک نیتی اور توانائی کو ظاہر کرنا ہے۔
ان مشقوں کے دیگر اہداف میں بین الاقوامی سمندری تجارت کی سیکیورٹی کو مضبوط بنانا، قزاقی اور بحری دہشت گردی کا مقابلہ کرنا، انسانی ہمدردی پر مبنی اقدامات، میری ٹائم ریسکیو کے شعبے میں معلومات کا تبادلہ اور آپریشنل اور ٹیکٹیکل تجربات کا تبادلہ شامل ہے۔