Jan ۲۳, ۲۰۲۲ ۱۹:۴۲ Asia/Tehran
  • امریکی پابندیاں اپنا اثر کھو چکی ہیں: ڈپٹی کمانڈر سپاہ پاسداران

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ڈپٹی کمانڈر نے کہا ہے کہ دیگر ممالک کے خلاف امریکی پابندیاں اپنا اثر کھو چکی ہیں اور وہ اپنے مقصد میں ناکام ہو چکے ہیں۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ڈپٹی کمانڈر بریگیڈیئر جنرل علی فدوی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایران روس اور چین کی بحری مشقوں کی علاقائی فیڈبیک کے بارے میں کہا کہ ایران روس اور چین بالخصوص اسلامی جمہوریہ ایران وہ ملک ہے جس سے امریکہ دشمنی رکھتا ہے۔

سپاہ پاسداران انقلاب کے ڈپٹی کمانڈر نے کہا کہ روس چین اور ایران کے درمیان یکجہتی اور حالیہ دنوں میں انجام پانے والی بحری مشقوں پر کافی ردعمل سامنے آیا ہے اور ان مشترکہ فوجی مشقوں پر امریکہ اور اس کے علاقائی اتحادی چراغ پا ہو اٹھے ہیں۔

میرین سیکورٹی بیلٹ دو ہزار بائیس فوجی مشقوں میں اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحری یونٹ اور چین اور روس کی بحریہ کے جنگی جہازوں نے حصہ لیا۔ یہ مشترکہ فوجی مشقیں جمعے کو شمالی بحر ہند میں انجام پائیں۔

ٹیگس