Jan ۲۲, ۲۰۲۲ ۱۹:۴۷ Asia/Tehran
  • ایران روس چین بحری مشقیں کامیاب رہیں،  ایرانی بحریہ کے کمانڈر کا بیان

ایران کی بحریہ کے کمانڈر نے کہا ہے کہ میرین سیکورٹی بیلٹ دو ہزار بائیس" کے نام سے انجام پانے والی مشقوں کے تمام مقاصد حاصل کرلئے گئے

اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے کمانڈر اڈمیرل شہرام ایرانی نے میرین سیکورٹی بیلٹ دو ہزار بائیس" کے نام سے انجام پانے والی مشقوں کے اختتام پر ایران پریس کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ جن مشقوں کے لئے میرین سیکورٹی بیلٹ دو ہزار بائیس کا پروگرام شیڈول کیا گیا وہ سارے مقاصد حاصل کر لئے گئے اور تمام مشقیں کامیابی کے ساتھ انجام پائیں۔

انھوں نے کہا کہ سپاہ پاسداران اور ایران کی بحریہ کا اہم ترین مقصد فوج اور بحریہ کی یونٹوں کا پوری آمادگی اور تیاری کے ساتھ بروقت سمندری حدود میں پہنچنا ہے اور اس ہدف کو حاصل کرلیا گیا اور اس سلسلے میں اچھے نتائج حاصل کئے گئے۔ ایران کی بحریہ کے کمانڈر اڈمیرل شہرام ایرانی نے کہا کہ اس بار کی مشترکہ بحری مشقوں کی خاص بات یہ رہی ہے کہ گذشتہ برس کے مقابلے میں فوجی ساز و سامان اور فوجیں اور میرین جوانوں کی تعداد دوگنا تھی ان کا کہنا تھا کہ فوجی مشقوں میں شریک تمام جنگی جہازوں بشمول اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ اور چین اور روس کی بحریہ کے جنگی جہازوں نے ایران کے دنا ڈسٹرائر کے سامنے پریڈ کی۔ دنا، جماران اور نقدی ڈسٹرائر، بکتر بند اور میزائل لانچر، بہرگان اور گناہ کے جنگی جہاز، آئی آر جی سی کی بحریہ کی شہید ناظری آبدوز، چینی بحریہ کے ارومچی اور واریاگ ڈسٹرائرز اور تای خو کے جنگی جہاز، ایڈمرل ٹریبیوٹز ڈسٹرائر اور روسی بحریہ کے بورس ایندھن بھرنے والے جہاز نے اس بحری پریڈ میں حصہ لیا۔

میرین سیکورٹی بیلٹ دو ہزار بائیس" کے نام سے انجام پانے والی مشقوں میں ایران، روس اور چین کے بحری دستوں نے تجارتی جہازوں کو قزاقوں سے چھڑانے اور آگ بجھانے کی مشقیں انجام دیں۔

ایران پریس کی رپورٹ کے مطابق بحری مشقوں کے ایرانی ترجمان کموڈور تاج الدین نے بتایا ہے کہ ان مشقوں میں تینوں ملکوں کی بحریہ کے فضائی یونٹوں نے بھی حصہ لیا اور ہیلی کاپٹروں اور ڈرون طیاروں کی مدد سے علاقے کی سیکورٹی کا جائزہ لیا۔

ٹیگس