Jan ۲۳, ۲۰۲۲ ۱۹:۵۰ Asia/Tehran
  • افغانستان میں ایران و پاکستان کے سفیروں کی ملاقات

افغانستان میں متعین ایران اور پاکستان کے سفیروں نے کابل میں ایک دوسرے سے ملاقات کی ہے۔

ایران کے سفیر بہادر امینیان اور پاکستان کے سفیر منصور احمد خان کی ہونے والی اس ملاقات میں خطے کے ملکوں کے تعاون سے افغانستان میں پائیدار امن کے قیام کی راہوں کا جائزہ لیا گیا۔

اس سے قبل ایران کے سفیر نے افغانستان میں اقوام متحدہ کی نائب سفیر مٹ نیڈسن سے افغانستان میں قیام امن، وسیع البنیاد حکومت کی تشکیل اور اقتصادی ترقی کے بارے میں تبادلہ خیال کیا تھا۔

کابل میں متعین ایران کے سفیر نے گزشتہ ہفتے افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی اور سینیئر سیاستدان عبداللہ عبداللہ سے بھی ملاقات کی تھی جس میں افغانستان کے لیے انسانی امداد کی ترسیل پر زور دیا گیا۔

ایران شروع ہی سے افغانستان میں ایک وسیع البنیاد حکومت کے قیام کی حمایت کرتا آیا ہے۔

ٹیگس