ویانا میں ایران اور گروپ 1+4 کے نمائندوں کے مذاکرات
Jan ۲۶, ۲۰۲۲ ۰۸:۵۳ Asia/Tehran
ویانا میں ایران کے اعلی مذاکرات کار علی باقری کنی نے گروپ 1+4 اور یورپی یونین کے نمائندوں کے ساتھ مشترکہ اجلاس میں شرکت کی اور تبادلہ خیال کیا۔
ایسنا کی رپورٹ کے مطابق آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں اسلامی جمہوریہ ایران کے اعلی مذاکرات کار علی باقری کنی نے گروپ 1+4 اور یورپی یونین کے نمائندوں کے ساتھ مشترکہ اجلاس میں شرکت اور جوہری معاہدے اور پابندیوں کے خاتمے سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔
اس سے قبل علی باقری کنی نے یورپی یونین کے رابطہ کار انریکا مورا سے بھی ملاقات اور گفتگو کی ۔
ویانا میں ایران اور گروپ 1+4 کے ماہرین کے اجلاس کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران مشترکہ ایٹمی معاہدے کے سلسلے میں اپنے اصولی اور منطقی مؤقف پر قائم ہے اور امریکہ کی ظالمانہ پابندیوں کے خاتمہ کا خواہاں ہے۔