Jan ۲۶, ۲۰۲۲ ۲۰:۳۱ Asia/Tehran
  • تائیکوانڈو کی عالمی درجہ بندی میں ایران کھلاڑی سرفہرست

پومسے کے ایرانی کھلاڑی تائیکواندو فیڈریشن کی درجہ بندی میں پہلے نمبر پر آگئے۔

ہمارے نمائندے کے مطابق انٹرنیشنل تائیکواندو فیڈریشن کی جاری کردہ تازہ درجہ بندی میں ایران کے علی نادعلی ساٹھ پوائنٹ کے ساتھ پہلے اور علی سلمانی بیس پوائنٹ کے ساتھ چودھویں نمبر ہیں۔

چالیس سال سے کم عمر کھلاڑیوں کی درجہ بندی میں ایران کی آتوسا فرہمند چوبیس پوائنٹ کے ساتھ بارہویں نمبر پر کھڑی ہیں۔ درجہ بندی کی فہرست دوہزار اٹھارہ سے اب تک ہونے والے تائیکوانڈو کے ایشیائی اور عالمی مقابلوں میں مختلف کھلاڑیوں کو ملنے والے مجموعی پوائنٹ کی بنیاد پر تیار کی گئی ہے۔

ٹیگس