Jan ۲۹, ۲۰۲۲ ۱۷:۰۳ Asia/Tehran
  • سیستان و بلوچستان کے بارڈر ٹرمنل سے تجارتی لین دین لین دین میں اضافہ

ایران کے صوبے سیستان و بلوچستان کے محکمہ ٹرانسپورٹ کے ڈائریکٹر جنرل نے صوبے کے میلک اور میرجاوہ بارڈر ٹرمنل سے گذشتہ دس ماہ کے دوران اقتصادی لین دین میں اضافہ ہونے کی خبر دی ہے۔

ایران کے صوبے سیستان و بلوچستان کے محکمۂ ٹرانسپورٹ کے ڈائریکٹر جنرل ایوب کرد نے ہفتے کے روز ارنا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ گذشتہ دس ماہ کے دوران کورونا کے پھیلاؤ کے باوجود میلک اور میر جاوہ کے بارڈر سے برآمدات کی شرح میں اضافہ ہوا ہے۔

انھوں نے کہا کہ برآمدات میں آئل مصنوعات، سیال گیس اور غذائی اشیا شامل ہیں۔ ایوب کرد نے ایران کی ان سرحدوں سے برآمدات کے شعبے میں پائی جانے والی گنجائش کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے آس پاس اور پڑوسی ملکوں کے لئے ایران کی برآمداتی توانائی اور جغرافیائی پوزیشن نے ایران کی تجارتی پوزیشن کو اور زیادہ اہم بنا دیا ہے۔

صوبے سیستان و بلوچستان کے نقل و حمل اور ٹرانسپورٹ کے ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ اس وقت میلک اور میرجاوہ کی گذرگاہوں سے روزانہ پانچ سو سے زائد ٹرکوں کے ذریعے سامان اور اشیا منتقل ہو رہی ہیں جس سے کورونا کے باوجود ان گذرگاہوں کی اہمیت کا پتہ چلتا ہے۔

ٹیگس