Sep ۰۳, ۲۰۲۵ ۰۷:۱۴ Asia/Tehran
  • ہندوستان امریکہ کے سامنے سر نہيں جھکائے گا؛ ہندوستان کے وزیر تجارت

ہندوستان کے وزيرتجارت نے کہا ہے کہ ان کا ملک امریکہ کے سامنے سر نہيں جھکائے گا اور جدید منڈیوں پر توجہ دے گا۔

سحرنیوز/ہندوستان: الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق پیوش گوئل نے نئي دہلی میں ایک پروگرام میں کہا کہ اگر کوئی چاہے تو ہندوستان اس کے ساتھ تجارتی سمجھوتہ کرنے کے لئے ہمیشہ تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان نہ تسلیم ہوگا اور نہ کمزور ہوگا اور ہم نئی منڈیاں حاصل کریں گے۔ ہندوستانی وزيرتجارت کے یہ بیانات ایسی حالت میں سامنے آئے ہيں کہ رواں ہفتے میں امریکہ نے روس سے تیل خریدنے کی سزا کے طور پر ہندوستان پر بھاری ٹیرف عائد کردیا ہے۔ امریکی صدر نے دوبارہ اقتدار سنبھالنے کے بعد ٹیرف کو ایک سیاسی ہتھکنڈے کے طور پر استعمال کرنا شروع کیا ہے جس نے عالمی تجارت میں اتھل پتھل پیدا کردی ہے۔
ٹرمپ کی جانب سے عائد کردہ جدید ٹیرف کے باعث امریکہ و ہندوستان کے تعلقات میں کشیدگی پیدا ہوگئی ہے یہاں تک کہ نئی دہلی نے اسے غیرمنصفانہ، ناقابل جواز اور غیرمنطقی قراردے دیا ہے امریکہ اور ہندوستان کے درمیان زراعت اور ڈیری مصنوعات کے بارے میں جاری تجارتی مذاکرات کو مسائل کا سامنا ہے۔

ٹیگس