آزاد سمندری علاقوں کی سکیورٹی میں ایرانی بحریہ کا اہم کردار ہے: بحریہ کمانڈر
اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے کمانڈر نے کہا ہے آزاد سمندر میں مضبوط و پائدار سیکورٹی، ایرانی بحریہ کی مسلسل موجودگی کی وجہ سے برقرار ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے کمانڈرایڈمیرل شہرام ایرانی نے تبریز میں ایک پروگرام سے خطاب کے دوران سمندری سیکورٹی کی سطح کو مزید بہتر بنانے کے لئے سمندروں میں ملکی بحریہ کی بامقصد موجودگی پر زور دیا۔
انہوں نے دنیا کے سمندری علاقوں میں ایرانی بحریہ کی مسلسل مؤثر اور اسٹریٹجک موجودگی بہت ہی اہم ہے۔ ایڈمیرل شہرام ایرانی نے رہبر انقلاب اسلامی کے اُس بیان کا حوالہ دیا کہ جس میں انہوں نے ایرانی بحریہ کو سمندر میں ایک درخشاں نگینے کی مانند قرار دیا ہے۔
ایڈمیرل شہرام ایرانی نے کہا کہ ایران کی اسٹریٹیجک بحری فورس سائنسی، اسلحہ جاتی، علاقائی پالیسیوں اور بعض موجودہ خطرات کے پیش نظر خاص سیاسی و فوجی اہمیت کی حامل ہے ۔