آئیس ہائیکنگ میں ایران کا دوسرا گولڈمیڈل
Jan ۳۰, ۲۰۲۲ ۱۷:۴۲ Asia/Tehran
ایران کے محمد رضا صفدریان نے آئیس ہائیکنگ میں ملکی تاریخ کا دوسرا گولڈ میڈل حاصل کر لیا ہے۔
سوئزر لینڈ کے سرمائی ٹاؤن ساس فی میں ہونے والے عالمی مقابلوں کے آخری دن ایران کے محمد رضا صفدریان نے مجموعی پوانٹ کی بنیاد پر پہلی پوزیشن حاصل کی اور انہیں گولڈ میڈل سے نوازا گیا۔
اس سے پہلے ایران کے محسن بہشتی راد نے ہفتے کے روز ہونے والے مقابلوں میں تیز رفتاری کے ایونٹ میں پہلا گولڈ میڈل حاصل کیا تھا۔
ساس فی براعظم یورپ میں آئس ہائیکنگ کا اہم ترین مرکز شمار ہوتا ہے۔ ساس فی ٹاؤن سوئزرلینڈ میں آلپ پہاڑی سلسلے کے دامن میں واقع ہے۔ اس ٹاون میں پیٹرول سے چلنے والی گاڑیوں کا داخلہ ممنوع ہے اور سیاح حضرات صرف الکٹرک گاڑیوں کے ذریعے داخل اور اندرون شہر سفر کر سکتے ہیں۔