Jan ۳۰, ۲۰۲۲ ۱۹:۱۴ Asia/Tehran
  • ایران میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے قومی منصوبوں کا آغاز

ایران میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس یا مصنوعی ذہانت کے دو قومی منصوبوں کی رونمائی کر دی گئی ہے۔

سحر نیوز/ایران: وزارت ٹیلی کمیونیکیشن اور انفارمیشن ٹیکنالوجی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے تیار کردہ ان منصوبوں میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس روڈ میپ، فارسی زبان اور تحریر کے حوالے سے آرٹیفیشل انٹیلی جنس لیب کا منصوبہ شامل ہے۔
آرٹیفشل انٹیلی جنس اسمارٹ مشینوں کی تیاری سے متعلق سائنس کا ایک شعبہ ہے اور اس کے ذریعے ایسی مشینوں کی تیاری کو ممکن بنایا جاتا ہے جن کے لیے انسانی ذہانت کی ضرورت ہوتی ہے۔
آرٹیفیشل انٹیلی جنس کو در حقیقت انسانی ذہانت کی شبیہ قرار دیا جاتا ہے۔

ٹیگس