Dec ۲۹, ۲۰۲۵ ۱۸:۱۸ Asia/Tehran
  • ٹرمپ زیلینسکی ملاقات: ٹرمپ کا امن مذاکرات میں کچھ مسائل باقی رہنے کا اعتراف

یوکرین کے صدر ولودومیر زیلینسکی نے امریکی ریاست فلوریڈا میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی ہے جس کے بعد ٹرمپ نے اعتراف کیا ہے کہ امن مذاکرات میں ابھی کچھ مسائل باقی ہیں۔

سحرنیوز/دنیا: میڈیا ذرائع کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے فلوریڈا میں مار اے لاگو کلب میں ملاقات ختم ہونے کے فوراً بعد کہا کہ ان کی زیلینسکی کے ساتھ "زبردست ملاقات" ہوئی اور "بہت سی چیزوں پر تبادلہ خیال کیا۔"

ٹرمپ نے مزید کہا کہ "مجھے لگتا ہے کہ ہم امن معاہدے کے بہت قریب آ رہے ہیں۔" امریکی صدر نے کہا کہ انہوں نے اور زیلینسکی نے ملاقات کے بعد برطانیہ کے وزیر اعظم کیئراسٹارمر اور فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون سمیت یورپی رہنماؤں سے بات کی۔

 

زیلینسکی نے کہا کہ انہوں نے اور ٹرمپ نے امن منصوبے کے "تمام پہلوؤں" پر تبادلہ خیال کیا۔

یہ پوچھے جانے پر کہ امریکہ نے خاص طور پر یوکرین کو سیکورٹی کی ضمانتوں کے سلسلے میں کیا پیشکش کی، جو کہ کئیف کے لیے ایک معاہدے پر متفق ہونے میں ایک اہم عنصر ہے، ٹرمپ نے کہا کہ وہ "یورپ کے ساتھ کام کرنا چاہتے ہیں۔"

ہمیں فالو کریں: 

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

ٹرمپ نے ملاقات سے قبل روسی صدر ولادیمیر پوتین سے بات کی تھی جسے امریکی صدر نے "اچھی اور بہت نتیجہ خیز" ٹیلی فون کال قرار دیا۔

 

ٹیگس