ایران، روس اور چین کی مشقوں کا پیغام علاقے کی سلامتی کو یقینی بنانا ہے: ایرانی ایڈمیرل
ایرانی بحریہ کے سربراہ نے کہا ہے کہ ایران، روس اور چین کی مشقیں سلامتی کو یقینی بنانے کا پیغام ہیں۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے بحریہ کے سربراہ ایڈمیرل شہرام ایرانی نے بحر ہند کے شمالی سمندر میں تین سال سے بھی کم عرصے میں ایران، روس اور چین کی تیسری مشترکہ بحری مشقوں کے انعقاد کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں مشترکہ مشق کی اپنی تعریف اور خصوصیات ہیں تاہم ایران، روس اور چین کی مشترکہ مشقوں کی خصوصیت یہ تھی کہ تینوں ممالک کے سمندر میں تین مختلف طرز کے آلات وہتھیار جن کی آپس میں کوئی مشابہت بھی نہیں تھی ایک ساتھ لائے گئےاور تینوں ممالک نے اپنے ملکی ساختہ ساز و سامان کو پیش کیا۔
ایرانی بحریہ کے کمانڈر نے کہا کہ یہ ہمارے ملک کے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے کہ ہم دھمکیوں، سازشوں اور پابندیوں کی منحوس مثلث کے باوجود اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اپنے پاؤں پر کھڑے ہو کر سمندری اور بین الاقوامی میدان میں اپنی جگہ بنانے میں کامیاب رہے ہیں۔
ایڈمیرل شہرام ایرانی نے کہا کہ اس مشق نے علاقائی ممالک اور اسلامی انقلاب کے دشمن عناصر کو اس بات کی یاد دہانی کرائی کہ آزاد ممالک مل کر ایک نیا ماڈل قائم کر سکتے ہیں جو ان کے اقدامات، سمندری حفاظت اور سلامتی کو یقینی بنانے پر مبنی ہوں اور عالمی امن کا باعث بھی بنیں۔