علاقے میں صیہونی حکومت کی موجودگی تمام ممالک کے لئے خطرہ ہے : عبداللہیان
ایران کے وزیرخارجہ نے علاقے میں صیہونی حکومت کی موجودگی کو پورے علاقے اور تمام ممالک کے لئے خطرہ قرار دیا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ حسین امیرعبداللہیان نے متحدہ عرب امارات کے وزیرخارجہ عبداللہ بن زائد آل نہیان سے ٹیلی رابطے میں کہا کہ جنگ اور تنازعات کا جاری رہنا کسی کے فائدے میں نہیں ہے اور ہمیں کوشش کرنا چاہئے کہ بحران پیدا کرنے والے عوامل علاقے میں اپنی جگہ نہ بنا سکیں۔
حسین امیرعبداللہیان نے بحران یمن کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا خیال ہے کہ جنگ کا پھیلاؤ اور تنازعات کسی بھی فریق اور علاقے کے مفاد میں نہیں ہیں ۔
انھوں نے دونوں ملکوں کے تعقلات کو مثبت قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کے حکام کے درمیان صلاح و مشوروں کا اچھا سلسلہ قائم ہوگیا ہے۔ اس موقع پر متحدہ عرب امارات کے وزیرخارجہ نے کہا کہ ان کی حکومت، ایران کے ساتھ اپنے تعلقات کے فروغ کے سلسلے میں سنجیدہ ہے اور تمام میدانوں میں باہمی گفتگو جاری رہنے کو ضروری سمجھتی ہے ۔