حضرت حمزہ کی عظیم شخصیت کو خراج عقیدت
رہبرانقلاب اسلامی نے پیغمبر اسلام کے چچا اور سپاہ اسلام کے سردار حضرت حمزہ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے فرمایا کہ معرفت و شناخت کی قوت اور عزم محکم جناب حمزہ کی دو ممتاز خصوصیات تھیں
حضرت حمزہ علیہ السلام کے لئے کانفرنس کا انعقاد کرنے والی کمیٹی کے ارکان سے خطاب کرتے ہوئے رہبرانقلاب اسلامی نے فرمایا کہ تاریخ اسلام میں جناب حمزہ کے ممتاز کردار خاص طور پر مدینہ کی جانب ہجرت اور مشرکین کے ساتھ جنگ میں ان کی بہادری جیسے غیر معمولی کارناموں کے باوجود اس عظیم شخصیت کو اس طرح متعارف نہیں کرایا گیا جیسا کہ ان کا حق تھا - رہبرانقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے فرمایا کہ اس عظیم شخصیت اور جناب عمار، سلمان مقداد اور جعفر ابن ابی طالب جیسے پیغمبر کے دیگر اصحاب کی زندگی پر مختلف شعبوں میں کام کرنے کی ضرورت ہے-
رہبرانقلاب اسلامی نے فرمایا کہ معرفت و شناخت کی قوت اور عزم محکم جناب حمزہ کی دو ممتاز خصوصیات تھیں-
آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے جناب امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام کے ایک فرمان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جناب حمزہ وعدہ الہی پر ثابت قدم ، سچـے مومن کا اعلی ترین مصداق ہیں-
جناب حمزہ علیہ السلام سے متعلق کانفرنس قم میں منعقد ہوئی جس میں علماء اور طلباء کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔