Feb ۰۷, ۲۰۲۲ ۰۹:۵۵ Asia/Tehran
  • امریکہ میں بیٹھ کر ایران میں دہشتگردی کرنے والے کے خلاف عدالتی کارروائی شروع

امریکہ میں بیٹھ کر ایران میں دہشتگردانہ حملے کرانے والے دہشتگرد ٹولے تندر کے سرغنہ جمشید شارمہد کے خلاف تہران میں عدالتی کارروائی شروع ہوگئی ہے۔

نیوز ایجنسی ارنا نے اتوار کو رپورٹ میں بتایا کہ جمشید شارمہد ’تندر‘ نامی دہشتگرد ٹولے کا سرغنہ ہے۔ 
اتوار کو ہوئی عدالتی کارروائی کے دوران اس گروہ کے دہشتگردانہ حملوں کا شکار ہونے والوں کے اہل خانہ، ملزم اور اسکے وکیل موجود تھے۔ شارمہد کے خلاف فوجی اور دیوانی دونوں عدالتوں میں مقدمہ چلایا جائے گا۔ 
اس دہشتگرد کو اگست 2020 میں ایران کی انٹیلیجنس نے دھر دبوچا۔ یہ شخص امریکہ میں بیٹھ کر ایران میں دہشتگردی کو ہوا دینے کے مقصد سے مسلحانہ و تخریبی کارروائیوں کی ہدایات جاری کیا کرتا تھا
رپورٹ کے مطابق، گرفتار ہونے کے  بعد شارمہد نے سنہ 2008 میں شیراز شہر میں ایک مذہبی اجتماع کے دوران ایک دھماکے کی ذمہ داری تسلیم کی تھی۔ اس دہشتگردانہ حملے میں کم سے کم 14 لوگ شہید اور سیکڑوں زخمی ہوگئے تھے۔ 
ایران کی وزارت انٹیلیجنس کے مطابق، دہشتگرد گروہ ’تندر‘ نے پورے اسلامی جمہوریہ ایران میں بڑے پیمانے پر خطرناک حملے کا منصوبہ بنایا تھا جسے انٹیلیجنس آپریشن کے ذریعے ناکام بنا دیا گیا۔

ٹیگس