غزہ کے شہری دفاع کے ترجمان کا علاقے کے بارے میں بین الاقوامی اداروں سے فوری ایکشن کا مطالبہ
غزہ کے شہری دفاع کے ترجمان محمود بصل نے اس علاقے میں بارشوں اور موسم کی خراب صورت حال کے باعث ایک بچے اور ایک خاتون کی شہادت کی خبر دیتے ہوئے بین الاقوامی اداروں سے فوری ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
سحرنیوز/عالم اسلام: ارنا کی رپورٹ کے مطابق محمود بصل نے کہا کہ موسلا دھار بارشوں سے غزہ کے متعدد باشندے شہید ہوگئے ہیں جن میں ایک بچہ اور ایک عورت بھی شامل ہے۔ ان بارشوں کی وجہ سے بہت سے علاقوں میں خیمے تباہ ہوگئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شمالی غزہ پٹی کے السودانیہ علاقے میں ایک بچہ ایک گڑھے میں گرنے کے باعث اپنی جان سے ہاتھ دھوبیٹھا جہاں پانی جمع ہوگیا تھا جبکہ غزہ کی بندرگاہ کے قریب ایک خاتون کے سر پر دیوار گرنے سے ایک خاتون بھی شہید ہو گئی۔
محمود بصل نے زور دے کر کہا کہ تیز ہوا اور بارش کی وجہ سے سینکڑوں خیمے سیلاب اور تباہی کے خطرے سے دوچار ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمیں ایسے خاندانوں کی مدد کے لیے سینکڑوں درخواستیں موصول ہوئی ہیں جن کے خیموں میں پانی بھرگیا ہے اور ہمارے اہلکاروں نے درجنوں افراد کو محفوظ مراکز میں منتقل کر دیا ہے۔ غزہ شہری دفاع کے ترجمان نے انفراسٹرکچر کی کمزوری اور بنیادی خدمات کے تباہ ہونے کی اطلاع دیتے ہوئے خبردار کیا کہ آنے والے دنوں میں مسلسل بارشوں کی وجہ سے غزہ کے لوگوں کے لیے بہت سے مسائل پیدا ہوں گے لیکن اس کے نتیجے میں افراد کی زندگیاں تباہ ہو جائیں گی۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
محمود بصل نے بین الاقوامی اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ سر چھپانے کی جگہیں فراہم کرنے کے لئے لازمی وسائل غزہ تک پہنچنے کے لئے فوری طور پر اقدامات کریں۔