گیند اب مغرب کے پالے میں ہے: ایران
Feb ۰۸, ۲۰۲۲ ۰۸:۰۶ Asia/Tehran
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ویانا مذاکرات کے عمل کے بارے میں کہا ہے کہ ایران کو امید ہے کہ واشنگٹن میں خاص طور پر ضروری فیصلے لئے گئے ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ پابندیوں کا ہٹنا اور ایران کے مفادات اسلامی جمہوریہ ایران کی ریڈ لائن ہے۔
تسنیم نیوز کے مطابق، سعید خطیب زادہ نے اپنی ہفتہ وار پریس کانفرنس میں جوہری معاہدے جے سی پی او اے کو پٹری پر لانے کے لئے ایران اور گروپ چار جمع ایک کے مابین مذاکرات کے بارے میں کہا کہ آج ویانا میں مغربی ملکوں کے سامنے ایسی آزمائش کی گھڑی ہے کہ اگر انہوں نے گزشتہ پالیسی کو دہرایا تو انہیں ویسے ہی نتیجے کا سامنا کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہ مغربی ملک ایسے راستے کا انتخاب کر سکتے ہیں جس کا نتیجہ الگ ہو، اس وقت گیند انکے پالے میں ہے۔