Jun ۱۵, ۲۰۲۳ ۱۵:۲۱ Asia/Tehran
  • شمالی شام پر ترک فوج کا حملہ

ترکیہ کے جنگی طیاروں نے ایک بار پھر شام کے شمالی علاقے پر حملہ کیا ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: رپورٹ کے مطابق ترکیہ کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ اس کے جنگی طیاروں نے شمالی شام کے مختلف علاقوں پر بمباری کی ہے جس میں پی کے کے، کے ترپن ارکان ہلاک ہوئے ہیں۔

ترکیہ کے جنگی طیاروں نے اسی طرح عراق کے صوبے دہوک کے علاقے العمادیہ کو بھی نشنہ بنایا۔

ترکیہ پی کے کے، کے عناصر کا مقابلہ کرنے کے بہانے سے عراق اور شام کی ارضی سالمیت کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔ انقرہ پی کے کے، اور اس کی شامی شاخ کو دہشت گرد ‍قرار دیتا ہے اور اسی بنا پر وہ عراق اور شام کے علاقوں میں ان عناصر کا مقابلہ کرنے کے بہانے سے بارہا غیر قانونی حملے کرتا آیا ہے۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ عراق اور شام کی حکومتوں اور عوام کی جانب سے ہمیشہ ان حملوں کی مذمت اور عراق و شام میں ترکیہ کی فوجی موجودگی کو غیر قانونی اعلان کیا گیا ہے۔

عراق اور شام کی حکومت کا کہنا ہے کہ ترکیہ کے حملوں سے دونوں ملکوں کے تعلقات متاثر ہو رہے ہیں۔

ٹیگس