Feb ۰۸, ۲۰۲۲ ۲۱:۱۷ Asia/Tehran
  • ایران کا ہلال احمر علاقے میں دوستی کا مرکز بن سکتا ہے

ای سی او کے ادارہ ثقافت کے سربراہ نے کہا ہے کہ ایران کا مرکز ہلال احمر علاقے میں دوستی کا مرکز بن سکتا ہے۔

ای سی او کے ادارہ ثقافت کے سربراہ سرور بختی نے تہران میں ایران کے ہلال احمر کے علاج و معالجے اور دواؤں کے فورم کے سربراہ شاہ رخ رامین سے گفتگو کرتے ہوئے، سائںسی و تکنیکی شعبے میں ایران کی ہلال احمر سوسائیٹی کی پیشرفت کو ای سی او کی قوموں کے لئے قابل فخر قرار دیا۔

انھوں نے ای سی او کے رکن ملکوں کے درمیان مشترکہ تاریخی و ثقافتی اقدار کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہی اقدار علاقے کے ملکوں میں یکجہتی اور مشرقی تشخص کی بحالی کا باعث بن سکتی ہیں۔

اس موقع پر شاہ رخ رامین نے بھی، ای سی او کے رکن ملکوں کی جانب سے علاج و معالجے اور دواؤں کے شعبے میں ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کئے جانے کی ضرورت پر زور دیا۔

انھوں ںے ای سی او کے ادارہ ثقافت کو ای سی او کے ممالک کی اقوام میں دوستی کی تقویت کا ذریعہ قرار دیا۔

انھوں نے کہا کہ ایران کا مرکز ہلال احمر علاقے میں دوستی کا مرکز بن سکتا ہے۔

ہمارا فیس بک پیج لائک کریں 

ہمیں انسٹاگرام پر فالو کریں 

ہمیں ٹویٹر پر فالو کریں 

ٹیگس