Feb ۰۹, ۲۰۲۲ ۰۹:۳۵ Asia/Tehran
  • ویانا مذاکرات کا آٹھواں دور جاری، انریک مورا سے علی باقری کی ملاقات

مختصر وقفے کے بعد ایران اور ویانا مذاکرات کے دیگر فریقوں کے درمیان آٹھویں دور کی گفتگو کا آغاز ہو گیا ہے۔

ویانا میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سینیئر مذاکرات کار علی باقری کی یوروپی یونین کی خارجہ پالیسی کے نائب انریک مورا سے ملاقات کے ساتھ ہی آٹھویں دور کے مذاکرات کا سلسلہ منگل کے روز دوبارہ شروع ہوگیا۔
آٹھویں دور کے مذاکرات، مذاکرات کار ٹیموں کی صلاح و مشورہ کے لئے اپنی اپنی دارالحکومت واپسی کی وجہہ سے وقتی طور سے رک گئے تھے، جو منگل کے روز ایران کے سینیئر مذاکرات کار علی باقری کی یوروپی یونین کی خارجہ پالیسی کے نائب انریک مورا سے ملاقات کے ساتھ دوبارہ شروع ہوئے۔ 
اس ملاقات کے بعد علی باقری کنی نے ویانا مذاکرات میں روس کے سینیئر نمائندے میخائیل اولیانوف کے ساتھ بھی تبادلۂ خیال کیا۔

ٹیگس