Feb ۱۴, ۲۰۲۲ ۰۷:۵۲ Asia/Tehran
  • ویانا میں ایران کے سینیئر مذاکرات کار سے قومی سلامتی کے سکریٹری کی گفتگو

اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی سلامی کے سکریٹری علی شمخانی نے اتوار کی رات ویانا میں ایران کے سینیئر مذاکرات کار علی باقری سے ٹیلیفونی گفتگو کی۔

اس گفتگو میں اس بات پر تبادلہ خیال ہوا کہ کس طرح ویانا مذاکرات میں مغربی فریق کے نمائشی پہل کی آڑ میں اپنے وعدوں پرعمل سے فرار اختیار کرنے کی وجہہ سے ایرانی مذاکرات کار کی ٹیم کا کام سخت ہو گیا ہے۔

علی شمخانی نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ آج رات کو ڈاکٹر باقری سے ٹیلیفونی گفتگو سے ویانا مذاکرات کے تعلق سے دو باتیں میرے لئے یقینی ہو گئیں؛ ایک تہران کے منطقی و قانونی ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے ایرانی مذاکرات کار ٹیم کا کام ہر لمحہ دشوار سے دشوارتر ہو رہا ہے، دوسرے یہ کہ مغرب اپنے وعدوں پر عمل سے فرار کرنے کے لئے پہل کی نمائش کر رہا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ ایران کے خلاف ظالمانہ پابندیوں کو ہٹانے کے لئے ویانا مذاکرات کا آٹھواں دور 8 فروری سے دوبارہ شروع ہوا۔ ان مذاکرات میں ایرانی مذاکرات کار ٹیم کی پہل سے پیشرفت ہوئی ہے لیکن مغربی فریق بالخصوص بائیڈن  حکومت کا سابق امریکی حکومت کے غیر قانونی اقدام کی تلافی کے تعلق سے ڈھیلا رویہ، جوہری معاہدے میں واپس ہونے میں امریکہ کی سنجیدگی کے تعلق سے شک و شبہہ پیدا کر رہا ہے اور گفتگو کا عمل طولانی ہوتا جا رہا ہے۔

 

ٹیگس