برطانوی وزیر خارجہ کی اپنے ایرانی ہم منصب سے گفتگو
برطانوی وزیر خارجہ الیزابیتھ ٹرس نے اپنے ایرانی ہم منصب حسین امیر عبد اللھیان سے ٹیلیفونی رابطے میں ویانا مذاکرات کی تازہ صورت حال کا جائزہ لیا۔
اس ٹیلیفونی گفتگو میں افغانستان کے حالات سمیت ہاہمی دلچسپی کے کچھ امور پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ الیزابیتھ ٹرس یا لز ٹرس نے ویانا مذاکرات اور دوطرفہ تعلقات کی تازہ صورت حال کا جائزہ لینے کے علاوہ، اس تعلق سے لندن کے موقف کی وضاحت کی۔
انہوں نے دونوں ملکوں کے مابین تعلقات میں توسیع کو دونوں ملکوں کے مفاد میں بتایا۔
برطانوی وزیر خارجہ نے امید ظاہر کی کہ لندن جلد ہی تہران کے بقایا پیسوں کو ادا کر دے گا۔
ایرانی وزیر خارجہ نے نائب صدر کی گلاسگو ماحولیات کانفرنس میں شرکت، دونوں ملکوں کے پارلمانی دوستی گروپ کے مشترکہ ویبنار اور برطانوی وفد کے تہران دورے کی درخواست کو دونوں ملکوں کے روابط کے عمل میں مثبت پہلو قرار دیا۔