Feb ۱۶, ۲۰۲۲ ۰۸:۰۰ Asia/Tehran
  • امریکہ کی وعدہ خلافیاں کسی بھی معاہدے کے لئے سب سے بڑا خطرہ ہے: شمخانی

اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی سلامتی کی شوری کے سکریٹری نے ایک ٹویٹ میں امریکہ کی ثابت شدہ وعدہ خلافیوں کو کسی بھی معاہدے کے لئے سب سے خطرناک عنصر قرار دیا ہے۔

علی شمخانی نے منگل کے روز ٹویٹ میں کہا کہ پابندیوں کا صحیح معنی میں ہٹنے کا مطلب ایران کا پایدار اقتصادی مفادات سے بہرہ مند ہونا۔ امریکہ کی ثابت شدہ بد عہدی یا وعدہ خلافی کسی بھی معاہدے کے لئے سب سے بڑا خطرہ ہے۔ (پابندیوں کے خاتمے کی ) تصدیق اور ضمانت، اچھے معاہدے کا لازمی حصہ ہے۔

اس سے  پہلے علی شمخانی نے اپنے ٹویٹ میں کہا تھا کہ امریکہ کی موجودہ حکومت ایران کے خلاف ٹرمپ کی زیادہ سے زیادہ دباو کی پالیسی کو جاری رکھ کر ان اہداف کو جھوٹے وعدوں کے ذریعے حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے جسے وہ دھونس دھمکی سے حاصل نہیں کر سکی، امریکہ جب تک خیالی دنیا سے باہر نہیں نکلے گا، ویانا مذاکرات کی پیشرفت کا راستہ ہموار نہیں ہوگا۔

قابل ذکر ہے کہ ایرانی عہدیدار اس سے پہلے واضح کر چکے ہیں کہ امریکہ صرف اس صورت میں جوہری معاہدے میں واپس آ سکتا ہے جب اس کی طرف سے ساری پابندیاں ختم ہوں اور انکے خاتمے کی عملی طور پر تصدیق بھی ہو جائے۔

گزشتہ ہفتوں کے دوران مذاکرات کے عمل سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکہ سمیت مغربی فریق اس قدم کو اٹھانے کے بجائے نفسیاتی و تشہیراتی دباو بنانے میں لگا ہوا ہے۔

 

ٹیگس