ایران کے سینیئر مذاکرات کار کی آئی اے ای اے ڈائرکٹر جنرل سے گفتگو+ ویڈیو
Feb ۱۶, ۲۰۲۲ ۰۹:۵۵ Asia/Tehran
اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ و سینیئر مذاکرات کار علی باقری نے جوہری توانائی کی بین الاقوامی ایجنسی آئی اے ای اے کے ڈائرکٹر جنرل رافائل گروسی سے ویانا میں ملاقات کی جس میں ایران کے خلاف غیرقانونی و ظالمانہ پابندیوں کے ہٹنے کے موضوع پر گفتگو ہوئی۔
اس ملاقات میں ایران اور آئی اے ای اے کے مابین تعاون کے بارے میں بھی تبادلہ خیال ہوا۔
ایران کے خلاف غیرقانونی و ظالمانہ پابندیوں کے خاتمے کے بنیادی مقصد کے ساتھ ویانا مذاکرات کا آٹھواں دور کچھ دنوں کے وقفے کے بعد 8 فروری کو دوبارہ شروع ہوا۔
ایرانی مذاکرات کار ٹیم کی پہل سے ویانا میں مذاکرات میں پیشرفت ہوئی لیکن مغربی فریق بالخصوص بایڈن حکومت کی طرف سے سابق امریکی حکومت کے غیر قانونی اقدامات کی تلافی میں ٹال مٹول اور زیادہ سے زیادہ دباو کی پالیسی کی وجہہ سے، امریکہ کے جوہری معاہدے میں واپسی کو لے کر اسکی سنجیدگی کے تعلق سے شکوک و شبہات پیدا ہو گئے ہیں اور یہ گفتگو طولانی ہوتی جا رہی ہے۔