Feb ۲۱, ۲۰۲۲ ۱۰:۳۲ Asia/Tehran
  • ایران کا طیارہ حادثے کا شکار، 3 افراد شہید

ایران کا ایک طیارہ آج صبح حادثے کا شکار ہوا۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق ٹریننگ کے لئے زیر استعمال ایران کا ایک جنگی طیارہ آج صبح تبریز میں گر کر تباہ ہوا۔

تبریز کی ہلال احمر سوسائٹی کے صدر حمید منجم کا کہنا ہے کہ  طیارہ میلاد اسکول کی دیوار سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں 3 افراد شہید ہو گئے۔ شہید ہونے والوں میں 2 پائلٹ اور ایک عام شہری شامل ہے۔ جس وقت طیارہ  اسکول کی دیوار سے ٹکرایا اس وقت اسکول میں کوئی نہیں تھا۔

اس وقت امدادی کاموں کا سلسلہ جاری ہے اور جائے حادثہ پر امدادی کاموں میں 40 امدادی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

حادثے کی تحقیقات کے بعد ہی حادثے کی وجہ معلوم ہو سکے گی۔

ٹیگس