Feb ۲۶, ۲۰۲۲ ۱۷:۲۴ Asia/Tehran
  • ایران، ایک کتاب ایک امت کے زیر عنوان قرآن کریم کے بین الاقوامی مقابلوں کا میزبان

اسلامی جمہوریہ ایران کے قرآنی امور سے متعلق ادارے کے سربراہ نے دارالحکومت تہران میں قرآن کریم کی قرائت، ترتیل اور حفظ کے اڑتیسویں بین الاقوامی مقابلوں کی خبر دی ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے ادارہ اوقاف کے قرآنی تعلیماتی مرکز کے سربراہ مجیدی مہر نے جمعے کو ایران کے قرآن ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ اڑتیسویں بین الاقومی قرآنی مقابلے اٹھائیس فروری سے شروع ہوں گے جو پانچ مارچ تک جاری رہیں گے۔

انھوں نے کہا کہ ایک کتاب اور ایک امت کے زیر عنوان قرآن کریم کی ترتیل، قرائت اور حفظ کے ان بین الاقوامی مقابلوں میں شرکت کے لئے مختلف ملکوں میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارتخانوں اور نمائندہ دفاتر کی جانب سے دنیا کے نوے سے زیادہ ممالک کے مہمانوں کو دعوت نامے بھیجے جا چکے ہیں۔

مجیدی مہر نے کہا کہ قرائت، ترتیل اور حفظ قرآن کے ان مقابلوں میں مرد و خواتین دونوں ہی الگ الگ طور پر حصہ کے سکیں گے۔ ان کا کہن اتھا کہ یہ مقابلے اس سال کورونا محدودیتوں کے باعث آن لائن منعقد ہوں گے۔

ٹیگس