Mar ۰۴, ۲۰۲۲ ۱۹:۳۰ Asia/Tehran
  • تاریخ امریکہ کے پیدا کردہ بحرانوں سے لبریز ہے: امام جمعہ تہران

تہران کے خطیب نماز جمعہ نے کہا ہے کہ امریکہ کی تاریخ جرائم سے بھری ہوئی ہے۔

 تہران کی مرکزی نماز جمعہ اس ہفتے حجت الاسلام والمسلمین علی اکبری  کی امامت میں ادا کی گئی -تہران کے خطیب  جمعہ حجت الاسلام الحاج علی اکبری نے امریکہ کے تاریخی جرائم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ تاریخ امریکہ کے پیدا کردہ بحرانوں سے لبریز ہے اور اس نے مختلف میدانوں میں مافیا تیار کئے ہیں تاکہ اپنے ڈھانچے کو بچا سکے.

تہران کے خطیب جمعہ نے کہا کہ امریکہ دنیا کے مختلف ممالک میں آگ لگانے کے لئے ہر سال کم سے کم ایک ٹریلین ڈالر خرچ کرتا ہے اور اس کی واضح مثال ہم نے خود اپنے علاقے میں دیکھی ہے۔ انھوں نے کہا کہ امریکہ نے علاقے اور علاقے سے باہر ایک سو پچاس سے زیادہ جنگیں بھڑکا کر ہزاروں افراد کا قتل عام کیا۔

حجت الاسلام والمسلیمن علی اکبری نے کہا کہ علاقے کی تمام جنگوں اور بنیادی ڈھانچوں کو تباہ و برباد کرنے کا ذمہ دار امریکہ ہے جس کے نتیجے میں خود اسے بھی غربت و افلاس، نسلی امتیاز اور نفرت کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوا۔

تہران کے خطیب نماز جمعہ نے یوکرین کے حالات کے بارے میں کہا کہ یوکرین جنگ کے پیچھے بھی امریکہ کا ہاتھ ہے اور اس نے یوکرین کو بھی اپنی سیاسی و فوجی فتنہ انگیزی کی بھینٹ چڑھا دیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ یوکرین کے سلسلے میں ایران کا موقف واضح اور عاقلانہ ہے اور یہ کہ ہم ہر جگہ جنگ کے مخالف ہیں اور ہم ملکوں کی ارضی سالمیت کا احترام کرتے ہیں- تہران کے خطیب نماز جمعہ نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران یوکرین کے مسئلے کے حل میں مدد کے لئے آمادگی کا اعلان کر چکا ہے۔

 

 

 

 

 

ٹیگس