Mar ۱۴, ۲۰۲۲ ۱۹:۱۶ Asia/Tehran
  • مضبوط معاہدہ چاہتے ہیں: علی شمخانی

ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری نے کہا ہے کہ تہران اپنے قانونی و منطقی مطالبات کی تکمیل اور ایک مضبوط معاہدے کے حصول تک ویانا مذاکرات میں شامل رہے گا۔

 اپنے سوشل میڈیا ہینڈل پر ڈاکٹر علی شمخانی کا کہنا تھا کہ ایران کے تمام مقتدر ادارے، اندرونی اور بیرونی پروپیگنڈے سے قطع نظر، صرف اور صرف قومی مفادات کی بالادستی پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں۔

انہوں نے مزید لکھا کہ قانونی اور منطقی مطالبات کی تکمیل اور ایک مضبوط معاہدے کے حصول تک ہم ویانا مذاکرات میں باقی رہیں گے۔

واضح رہے کہ ایران کے مثبت اور تعمیری رویئے کی وجہ سے ویانا مذاکرات میں پیشرفت ہوئی ہے تاہم امریکہ اور اس کے مغربی شرکا کی جانب سے لیت و لعل سے کام لیے جانے کے سبب اس بارے میں شکوک و شبہات پیدا ہوگئے ہیں کہ واشنگٹن تہران کے خلاف غیر قانونی اور ظالمانہ پابندیاں اٹھانا چاہتا ہے یا نہیں، جو مذاکرات کا اہم ترین ایجنڈا یہی ہے۔

 

ٹیگس