Mar ۱۸, ۲۰۲۲ ۰۸:۴۹ Asia/Tehran
  • جنرل سلیمانی کے قتل سے دہشتگردی کے خلاف جنگ کو نقصان پہنچا: ایران

جنرل قاسم سلیمانی کا قتل دہشتگردی کے خلاف جاری محاذ آرائی کے لئے تباہ کن ثابت ہوا ہے، یہ بات اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں ایران کی نمائندہ خاتون مریم صفری نے کہی۔

اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا انجاسواں اجلاس جمعرات کے روز جنیوا میں منعقد ہوا جس میں ایران کی غیر سرکاری تنظیموں اور ان جی اوز کے نمائندوں نے بھی شرکت کی جنہوں نے دہشتگردی سے مقابلے میں ایران کا کردار، ایران کو ریاستی و غیر ریاستی دہشتگردی سے پہنچنے والے نقصانات اور ایران میں دہشتگردی کو ہوا دینے کی کوشش کرنے والے ممالک جیسے موضوعات پر اجلاس کو خطاب کیا۔

ایرانی نمائندوں کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی تنظیم امریکہ کی ریاستی دہشتگردی کو روکنے میں ناکام ری ہے۔ ایران کی ایک غیر سرکاری تنظیم کی نمائندہ خاتون مریم یوسف صفری نے کہا کہ دہشتگردی اور انتہا پسندی روزبروز نئی نئی شکلوں میں ظاہر ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عراق کی سرکاری دعوت پر بغداد پہنچے جنرل قاسم سلیمانی کے قتل نے تمام بین الاقوامی قوانین اور ضابطوں کے ساتھ ساتھ علاقائی امن و سلامتی پر بھی مہلک اثرات مرتب کئے ہیں اور اگر اس اقدام سے پہلے دہشتگردی کے فروغ میں امریکی کردار کے تعلق سے شکوک و شبہات پائے جاتے رہے ہوں، مگر اب یہ بالکل واضح ہو گیا ہے کہ امریکہ خطے میں صلح و امن اور انسانی حقوق کی خوب دھجیاں اڑا کر دہشتگردی کو فروغ دے رہا ہے۔

یاد رہے کہ امریکی دہشتگردوں نے اپنے سابق صدر ٹرمپ کے براہ راست حکم سے ایران کی قدس فورس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کو اُس وقت شہید کر دیا تھا جب وہ عراق کی باضابطہ دعوت پر بغداد پہنچے تھے۔

 

ٹیگس