اس طرح تیل برآمد کیا کہ امریکہ تصور بھی نہیں کر سکتا: ایران
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر پٹرولیئم نے کہا ہے کہ ہم نے ایسی جگہوں پر تیل پہونچایا جس کے بارے میں امریکی تصور بھی نہیں کر سکتے۔
وزیر پٹرولیئم جواد اوجی نے کہا کہ ایران آئل ٹینکروں کو ضبط کرنے کی امریکی کوششوں کے باوجود ایران تیل کی فروخت اور برآمدات بڑھانے اور اسکی قیمت وصول کرنے میں کامیاب رہا ہے۔
فارس نیوز سے انٹرویو میں اوجی نے کہا کہ صدر ایران رئیسی کی حکومت نے سابق وزیر پٹرولیئم بیژن زنگنہ کی مایوسی پر مشتمل پیشینگوئی کے باوجود ایران کے تیل کو برآمد کرنے اور ملک کے تیل کی فروخت کو بڑھانے کے لئے سبھی ممکنہ راستے اپنائے۔
انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ امریکہ نے مزید جارحانہ رویہ اختیار کیا ہے، ان دعووں کو مسترد کر دیا کہ بائیڈن حکومت نے ایران پر عائد پابندیوں میں ڈھیل دی ہے۔
ایران کے وزیر پٹرولیئم نے کہا کہ دشمن نے نہ صرف یہ کہ پابندی میں ڈھیل نہیں دی بلکہ ایرانی جہازوں کا پیچھا اور انہیں ضبط کرنے کی کوشش کر کے اس عمل کو اور سخت سخت بنا دیا تاکہ ایران اپنا تیل برآمد نہ کر سکے۔
انہوں نے کہا کہ ہم تیل کو ایسی جگہوں پر لے گئے جس کے بارے میں امریکہ تصور بھی نہیں کر سکتا۔