ایران کی نان پیٹرولیم مصنوعات کی برآمدات میں 18 فیصد اضافہ
Jan ۲۵, ۲۰۲۵ ۰۸:۰۶ Asia/Tehran
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خزانہ عبدالرضا ہمتی نے ایران کی نان پیٹرولیم مصنوعات کی برآمدات میں 18 فیصد اضافے کی خبر دی ہے۔
سحرنیوز/ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خزانہ عبدالرضا ہمتی نے اپنے سوشل میڈیا پیج پر لکھا ہے کہ رواں سال کے پہلے 10 مہینوں میں کسٹمز کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ایران کی نان پیٹرولیم مصنوعات کی برآمدات 47.8 بلین ڈالر تک پہنچ گئی ہیں، جو کہ گزشتہ اسی مدت کے مقابلے میں 18 فیصد زیادہ ہیں جبکہ 56 بلین ڈالر کی برآمدات میں جن میں 6.3 بلین ڈالر کا سونا بھی شامل ہے 3 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔ انہوں نے مزید لکھا ہے کہ اس عرصے کے دوران تیل کی برآمدات کے 30 بلین ڈالر سے زیادہ آمدنی کے پیش نظرتجارتی توازن کا سر پلس 28 بلین ڈالر سے زیادہ ہو رہا ہے۔