Jun ۰۲, ۲۰۲۵ ۱۹:۴۰ Asia/Tehran
  • تمام پابندیوں کے باوجود ایران کی ریفائنری نے دنیا کو چونکا دیا، روزانہ تیل کی ریفائننگ کی گنجائش 24 لاکھ بیرل

ایران کی تیل کی ریفائننگ کی قومی کمپنی کے نائب سربراہ محمد علی دادور نے بتایا ہے کہ روزانہ تیل کی ریفائننگ کی گنجائش بڑھ کر 24 لاکھ بیرل تک پہنچ گئی ہے۔

سحر نیوز/ ایران:  محمد علی دادور نے بتایا کہ سب سے زیادہ گنجائش آبادان ریفائنری کی ہے جہاں 70 ہزار بیرل خام تیل کو ریفائن کیا گیا جبکہ ستارہ خلیج فارس میں 35 ہزار بیرل اور اصفہان ریفائنری میں 30 سے 40 ہزار بیرل خام تیل سے مختلف پیٹرولیم مصنوعات تیار کی گئیں ہیں۔

محمد علی دادور نے بتایا کہ ایران کی ریفائنریوں میں گزشتہ موسم سرما میں روزانہ 70 سے 80 لاکھ لیٹر پیٹرول، 1 کروڑ سے لیکر 1 کروڑ 20 لاکھ لیٹر ڈیزل اور ماضی سے کئی گنا زیادہ کیروسین اور جیٹ فیول تیار کیا گیا ہے۔

ٹیگس