Mar ۲۲, ۲۰۲۲ ۲۳:۴۰ Asia/Tehran
  • فائل فوٹو
    فائل فوٹو

ایک اچھے، مضبوط اور پائدار سمجھوتے کے لئے پوری طرح تیار ہیں، یہ بات اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان نے کہی ہے۔

ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان نے اپنے قطری ہم منصب سے ٹیلیفونی گفتگو میں ایرانی قوم کے مفادات اور اسلامی جمہوریہ ایران کی ریڈ لائنز پر توجہ دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایک اچھے، مضبوط اور پائدار سمجھوتے کے لئے پوری طرح تیار ہیں۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق قطر کے وزیر خارجہ اور نائب وزیراعظم شیخ محمد بن عبد الرحمن آل ثانی نے منگل کی شب اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان سے ٹیلیفونی گفتگو کی۔ اس ٹیلیفونی گفتگو میں دو طرفہ تعلقات، علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال اور ویانا مذاکرات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

اس گفتگو میں دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے دو طرفہ تعلقات میں توسیع کے لئے دونوں ممالک کے درمیان گفتگو جاری رکھنے کی ضرورت پر تاکید کی۔ اس سے قبل ایران کے وزیر خارجہ نے پیر کے روز بھی اپنے عراقی منصب فؤا معصوم سے بھی ٹیلیفون پر گفتگو کی تھی اور یہ واضح کیا تھا کہ مذاکرات میں نیک نیتی کے دعویدار امریکہ کو عملی طور پر اپنی نیک نیتی کو ثابت کرنا ہوگا۔

واضح رہے کہ ویانا میں جاری مذاکرات ایران کی مذاکراتی ٹیم کے تعمیری اقدامات کی وجہ سے پیشرفت کی جانب گامزن ہیں لیکن مغربی ملکوں کے لیت لعل اور خاص طور سے امریکہ کی جانب سے ایران کے خلاف غیر قانونی پابندیوں سے ہونے والے نقصانات کے ازالے کے معاملے میں پس و پیش سے کام لینے کے باعث، یہ مذاکرات طول پکڑ گئے ہیں اور اس بارے میں شکوک و شبہات کا اظہار کیا جا رہا ہے کہ آیا واشنگٹن ایٹمی معاہدے میں واپس آنا چاہتا بھی ہے یا نہیں۔

 

ٹیگس