شام سے تعلقات میں وسعت ایران کی اولویت ہے: حسین امیر عبد اللھیان
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے شام کے صدر کے قومی سلامتی کے مشیر "علی مملوک" سے ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ امیر عبداللہیان کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں شام کے صدر کے قومی سلامتی کے مشیر "علی مملوک" نے علاقائی استحکام کو مضبوط بنانے اور دہشت گردی سے نمٹنے میں ایران کے اہم کردار پر زور دیا، اس سلسلے میں شہید سلیمانی کے موقف پر روشنی ڈالی اور انہیں خراج تحسین پیش کیا۔
اس ملاقات میں امیر عبداللہیان نے خطے میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اسلامی جمہوریہ ایران کی کوششوں کا ذکر کرتے ہوئے شام کی حکومت اور عوام کے لیے ایران کی حمایت جاری رکھنے پر تاکید کی۔
اس دورے کے دوران امیرعبداللہیان نے شام کے صدر بشار الاسد اور شام کے وزیر خارجہ فیصل المقداد سے بھی ملاقات کی۔