بین الاقوامی المپیاڈ میں ایرانی اسٹوڈنٹس کے درخشاں کارنامے
ایرانی طلبا نے بین الاقوامی المپیاڈ میں سونے کے 7 اور چاندی کے 11 تمغے حاصل کئے ہیں۔
ایرانی طلبا کی استعداد اور تربیت کی قومی تنظیم کی سربراہ الہام یاوری نے یہ اطلاع دی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ایرانی طلبا نے بین الاقوامی المپیاڈ میں سونے کے سات اور چاندی کے گیارہ تمغے حاصل کئے۔
مختلف مضامین منجملہ ریاضی، فیزکس، نجوم، کیمسٹری اور کمپیوٹر میں ہر سال عالمی سطح پر المپیاڈ کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ ان المپیاڈ میں دنیا کے مختلف ملکوں کے طلبا کی استعداد اور صلاحیتوں کا جائزہ لیا جاتا ہے۔ عالمی المپیاڈ کا یہ اہتمام مختلف ملکوں کے طلبا کے درمیان دوستی و قربت پیدا ہونے کا بھی باعث بنتا ہے جبکہ اس طریقے سے ان کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے مواقع بھی پیدا ہوتے ہیں۔ اس طرح کے المپیاڈ سے طلبا کی حوصلہ افزائی بھی ہوتی ہے اور وہ کامیابی حاصل کر کے اپنے ملکوں کا نام روشن کرتے ہیں۔
ایرانی طلبا کی استعداد اور تربیت کی قومی تنظیم کی سربرالہام یاوری نے ارنا سے گفتکو کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی المپیاڈ میں ایرانی طلبا نے سونے کے 7، چاندی کے 11 اور کانسی کے 9 تمغے حاصل کر کے درخشاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایرانی طلبا نے 2005 سے اب تک ریاضی میں سونے کے 46، چاندی کے 99 اور کانسی کے 45 تمغے اور 4 سارٹیفکٹ، فزکس میں سونے کے 36، چاندی کے 57 اور کانسی کے 35 اور 12 سارٹیفکٹ، کمپیوٹر سائنس میں سونے کے 27، چاندی کے 58، کانسی کے 23 تمغے اور 1 سارٹیفکٹ حاصل کیا ہے۔