Mar ۲۸, ۲۰۲۲ ۱۶:۲۵ Asia/Tehran
  • ایرانی نینو پیداوار کی ڈیمانڈ

نینو ٹیکنالوجی کی بنیاد پر ایران کی نو سو پندرہ قسم کی پیداوار پندرہ سے زائد صنعتی حقلوں کی منڈیوں کے لئے روانہ ہوئیں۔

اسنا کی رپورٹ کے مطابق ایران کی نالج بیسڈ کمپنیوں نے گذشتہ شمسی سال کے دوران نینو ٹیکنالوجی کی بنیاد پر ایران کی نو سو پندرہ قسم کی پیداوار پندرہ سے زائد صنعتی حقلوں کی منڈیوں کے لئے روانہ کیں۔

حالیہ برسوں کے دوران نینو پیداوار کی برآمدات کے منصوبوں اور چین، ہندوستان، انڈونیشیا، شام، ترکی اور عراق می ںنینو برآمداتی مراکز کے قیام کے ساتھ ایران کی نینو مصنوعات کی عالمی منڈیوں میں فراہمی کا راستہ ہموار ہوا ہے اور یہ برآمدات دنیا کے پانچ براعظموں کے انچاس ملکوں کے لئے انجام پائی ہیں۔

نینو ٹیکنالوجی کے شعبے میں ایران اس وقت دنیا کا چوتھا اہم ملک شمار ہوتا ہے اور یہ مقام ایران کی نالج بیسڈ کمپنیوں کی سعی و کوشش کا نتیجہ ہے۔

قابل ذکر ہے کہ رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے نئے شمسی سال کو پیداوار، نالج بیسڈ اور روزگار کے مواقع کی فراہمی کا سال قرار دیا ہے۔

رہبر انقلاب اسلامی نے عید نوروز اور نئے ایرانی سال کے آغاز کے موقع پر قوم سے براہ راست خطاب کرتے ہوئے روزگار پیدا کرنے والی نالج بیسڈ کمپنیوں کی پیداوار کو نئے ایرانی سال کا سلوگن قرار دیاتے ہوئے فرمایا کہ اگر ہم نالج بیسڈ مصنوعات کو کسوٹی قرار دیں اور ایسی پیداوار کی کوشش کریں جو ان خصوصیات کے ساتھ نالج بیسڈ بھی ہو تو ہم اپنے ان تمام معاشی اہداف میں محسوس ہونے والی پیشرفت کا بخوبی مشاہدہ کریں گے اوراس سے ملک کی معیشت بھی مزید بہتر ہوگی۔

ٹیگس