Apr ۰۱, ۲۰۲۲ ۰۹:۴۷ Asia/Tehran
  • آج  اسلامی جمہوریہ ایران کے سیاسی مستقبل کا تاریخی دن 

ایرانی کیلینڈر کی تاریخ بارہ فروردین ایران میں یوم اسلامی جمہوریہ ہے اور ایران کے مومن و انقلابی عوام نے بارہ فروردین 1358 ھجری شمسی یعنی1 اپریل 1979 عیسوی کو اپنے ملک کی عزت و وقار اور مستقبل کے تعین کے لئے تاریخ رقم کی۔

بانی انقلاب اسلامی امام خمینی (رح کی) ولولہ انگیز قیادت میں، اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد یکم اپریل سنہ 1979 کو ایران میں ریفرنڈم کرایا گیا تھا۔

ملک گیر ریفرنڈم کے نتائج کے مطابق، 98 فی صدر رائے دہندگان نے،  اسلامی جمہوری نظام حکومت کے قیام کے حق میں ووٹ دیئے تھے۔

اس اہم واقعے کی یاد میں ہر سال 1 اپریل کو ایران میں یوم اسلامی جمہوریہ منایا جاتا ہے۔

ایران کے عوام نے مقدس اسلامی نظام کی تاریخ کے پہلے عوامی انتخابات کے طور پر ریفرنڈم  میں  بھرپور اور تاریخی انداز میں حصہ لے کر دنیا کو بتا دیا تھا کہ اس قوم کے امور میں مداخلت اور اس پر اپنے فیصلے مسلط کرنے کا دور گزر گیا ہے۔

 اسلامی انقلاب اپنی شاندار آئیڈیالوجی کے ذریعے، عالمی سامراج اور سرمایہ دارانہ نظام کی چکی میں پسنے والی قوموں کے لیے آزادی کی امید اور دنیا بھر کے محروموں اور کمزوروں کی ڈھارس بن گیا۔

اس انقلاب نے دنیا بھر کے حریت پسندوں اور انصاف کے متوالوں کو  سامراجی طاقتوں اور تسلط پسند قوتوں سے چھٹکارا حاصل کرنے اور آزادی و مساوات کے لیے آواز بلند کرنے کا حوصلہ  عطا کیا اور باطل کے خلاف جدوجہد میں حق کی کامیابی کے الہی وعدہ کی تکمیل کا نمونہ پیش کیا۔

پورے ایران میں آج یوم اسلامی جمہوریہ منایا جارہا ہے، یہ دن ایران کے انقلابی عوام کے ذریعے ملک کے مستقبل کے تعین اور اسلام کی عزت و سربلندی کے لیے ایرانی  قوم کے عزم ارادے کی تجلی کا دن ہے۔

 

ٹیگس