Apr ۰۶, ۲۰۲۲ ۲۰:۵۲ Asia/Tehran
  • پابندیوں کے دور میں ایران کی ریکارڈ توڑ ماہانہ تجارت

ایران کے محکمہ کسٹم کے ترجمان نے ایران کے خلاف پابندیون کے دور میں ماہانہ تجارت کا ریکارڈ ٹوٹنے کی خبر دی ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق ایران کے محکمہ کسٹم کے ترجمان سید روح اللہ لطیفی نے گذشتہ ایرانی سال کے آخری مہینے میں ایران کی غیر پیٹرولیم تجارت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ماہ میں 11 ارب 53 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی تجارت ہوئی ہے جو حالیہ برسوں کے دوران خاص طور سے ایران کے خلاف پابندیوں کے نفاذ کے بعد ایک ریکارڈ تجارت ہے، جس سے ایران کے خلاف زیادہ سے زیادہ دباؤ کی امریکی پالیسی کے مکمل طور پر شکست سے دوچار ہونے کا بخوبی پتہ چلتا ہے۔

 ایران کے محکمہ کسٹم کے ترجمان سید روح اللہ لطیفی نے بتایا کہ گذشتہ ایرانی سال کے آخری ماہ میں ایران اور مختلف ملکوں کے درمیان 1 کروڑ 45 لاکھ 39 ہزار ٹن مصنوعات کا تبادلہ ہوا ہے جس سے ایرانی سال کے گیارہویں مہینے کے مقابلے میں 17 فیصد اور گذشتہ سال کے اسی ماہ کے مقابلے میں 40 فیصد اضافے کی نشاندہی ہوتی ہے۔

انھوں نے کہا کہ یہ تجارت ایران اور چین، عراق، متحدہ عرب امارات، ترکی و افغانستان کے درمیان ہوئی۔

 

 

ٹیگس