Apr ۱۳, ۲۰۲۲ ۱۵:۴۷ Asia/Tehran
  •  قرقیزستان فوٹو فیسٹیول میں سونے کا تمغہ ایرانی فوٹوگرافر کے نام

ایرانی فوٹوگرافر بھمن علی زارعی نے "نارین قرقیزستان" فوٹو فیسٹیول میں گولڈ میڈل جیت لیا

ارنا کی رپورٹ کے مطابق بہمن علی زارعی کی منتخب تصویر کا نام خواب ہے، جس نے قرقیزستان انٹرنیشنل فوٹو فیسٹیول کے  زندگی کی عکاسی کے  سیکشن میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔

ارنا کے فوٹوگرافر نے میلے کے "بلیک اینڈ وائٹ" سیکشن میں دو اعزازی ربن بھی جیتے، جن کا عنوان "ہاسپیٹلائزڈ بیبی " اور سوفی ہے۔ زارعی نے کچھ ماہ قبل برطانیہ کے برسٹل فیسٹیول کے "سیاہ اور سفید" سیکشن میں "لوہار" اور "گھوڑا" کے زیرعنوان اپنی دو تخلیقات کے ساتھ شرکت کی تھی ۔ اس ایرانی فوٹوگرافر نے گزشتہ برس روس کے میکسیم دیمیتریف بین الاقوامی فوٹوفیسٹیول میں تین شعبوں میں تین ایوارڈ جیتے تھے۔

بہمن علی زارعی کو نویں خیام انٹرنیشنل فوٹو فیسٹیول میں بھی بہترین فوٹوگرافر کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔ انھوں نے اس فیسٹیول میں چھے تصاویر کے ساتھ حصہ لیا اورجلد ہی انھیں اس فیسٹیول کا ایوارڈ ملنے کا بھی امکان ہے۔

ٹیگس