بین الاقوامی سمندروں میں ایرانی بحریہ کی موجودگی
ایران کی بحریہ کے کمانڈر نے کہا ہے کہ بین الاقوامی سمندروں میں ایرانی بحریہ کی طاقتور اور باوقار موجودگی جاری ہے۔
ایران کی بحریہ کے کمانڈر ایڈمرل شہرام ایرانی نے نامہ نگاروں سے گفتگو میں کہا ہے کہ ایرانی بحریہ کی پوزیشن کے پیش نظر اس کی کارروائیوں کا احاطہ زیادہ تر ملکی حدود سے باہر اور بین الاقوامی سمندروں پر محیط ہے۔
ایران کی بحریہ کے کمانڈر نے بین الاقوامی سمندروں میں ایرانی بحریہ کی موجودگی کو باوقار قرار دیا۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ اس سال ایرانی بحریہ کے بیڑے میں اور بھی، کئی بڑے بحری جہاز شامل کئے جائیں گے۔ انھوں نے ایران کے جنوب مشرقی ساحلوں میں مشترکہ اور مرکب صورت میں دو مرحلوں میں فوجی مشقوں کی انجام دہی اور فوجی تربیت کے لئے تمام ملکوں کو دی جانے والی دعوت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ مختلف ملکوں کے سواحل منجملہ ہندوستان کی گوا بندرگاہ پر ایرانی بحریہ کے جہازوں کی موجودگی دور دراز کے بین الاقوامی سمندروں میں ایرانی بحریہ کی اہم اور باوقار موجودگی کے بارے میں رہبر انقلاب اسلامی کی ہدایات پر عمل کرنا ہے۔