Apr ۱۷, ۲۰۲۲ ۰۷:۵۸ Asia/Tehran
  • ایران کی مسلمانوں سے متحد ہوکر فلسطینی کاز کی حمایت کرنے کی اپیل

اسلامی جمہوریہ ایران نے صیہونی پلیس کے ہاتھوں مسجد الاقصی کی بے حرمتی کی مذمت کرتے ہوئے مسلمانوں سے فلسطینی کاز کی حمایت میں متحد ہو کر ڈٹنے کی اپیل کی ہے

ارنا کے مطابق، وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے سنیچر کے روز ایک ٹویٹ میں مقبوضہ فلسطین کی سرزمین پر صیہونی حکومت کے تازہ جرائم منجملہ مسجد الاقصی کی ہتک حرمت ہونے کا ذکر کرتے ہوئے لکھا کہ ماہ مبارک رمضان میں صیہونی حکومت کی تازہ بربریت سے غم و غصہ پھوٹ پڑا ہے اور ہم مسجد الاقصی کی بے حرمتی کی مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ نسل پرست اسرائیل سے تعلقات کی بحالی اسے تشدد کے لئے مہمیز کرتی ہے، کہا کہ مسلمان فلسطینی کاز کی حمایت میں متحد ہوکر ڈٹ جائیں۔

قابل ذکر ہے کہ جمعے کو علی الصباح مسجد الاقصی میں اعتکاف کر رہے مسلمانوں پر صیہونی پلیس کے کارندوں نے حملہ کیا جس کے دوران 200 سے زیادہ فلسطینی زخمی اور 400 گرفتار ہوئے۔

ٹیگس