Apr ۱۷, ۲۰۲۲ ۱۸:۲۰ Asia/Tehran
  • امریکی پولیس کے ہاتھوں سیاہ فام نوجوان کے قتل کی مذمت

ایران کی انسانی حقوق کونسل کے سربراہ نے امریکی پولیس کے ہاتھوں ایک اور سیاہ فام نوجوان کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

اپنے ایک ٹوئٹ میں ایران کے انسانی حقوق کونسل کے سربراہ کاظم غریب آبادی نے لکھا ہے کہ امریکی پولیس نے ایک بار پھر افریقی نژاد بے گناہ شہری کو کھلے عام قتل کر دیا ہے۔
انہوں نے لکھا ہے کہ افریقی نژاد غیر مسلح نوجوان پر وحشیانہ فائرنگ کے اس واقعے سے پتہ چلتا ہے کہ امریکہ میں سیاہ فاموں کی زندگی کبھی اہم نہیں رہی۔
حال ہی میں منظر عام پر آنے والے ایک ویڈیو کلپ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح ایک امریکی پولیس افسر ایک غیر مسلح افریقی نژاد کے تعاقب کے بعد اسے دبوچنے میں کامیاب ہو جاتا ہے اور پھر اسے گولیاں مار کر قتل کر دیتا ہے۔

 

ٹیگس